وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی جس میں صوبے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں، امن و امان صورتحال، بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے صوبے کی ترقی کیلئے وفاق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔


