منگل, نومبر 11, 2025
ہومتازہ ترینچین کا امریکی بحری جہازوں پر خصوصی بندرگاہی فیس معطل کرنے کا...

چین کا امریکی بحری جہازوں پر خصوصی بندرگاہی فیس معطل کرنے کا اعلان

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت نقل وحمل نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ امریکی کاروباری اداروں،تنظیموں یا افراد کی ملکیت یا ان کی طرف سے چلائے جانے والے بحری جہازوں سےخصوصی بندرگاہی فیس کی وصولی ایک سال کے لئےمعطل کر دی گئی ہے۔

اس خصوصی فیس کی معطلی کا اطلاق پیر کو مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر ایک منٹ پر ہو گیا ہے۔

ساتھ ہی وزارت نے اعلان کیا کہ وہ ایک سال کے لئے اپنی تحقیقات معطل کر رہی ہے کہ امریکہ کے سیکشن 301 کی تحقیقات چین کی جہاز رانی اور جہاز سازی کے شعبوں کی سکیورٹی و ترقیاتی مفادات اور متعلقہ صنعتی و سپلائی چینز پر کس طرح اثر ڈالتی ہیں۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ یہ اقدامات ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والے حالیہ چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!