مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلئے سینٹ اجلاس میں انہونی ہوگئی اور ترمیم کیخلاف جماعتوں پاکستان تحریک اور جمعیت علما اسلام (ف) کے سینیٹرز نے ترمیم کے حق میں اپنا ووٹ دیا۔
27ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نشست پر بیٹھے رہے اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے، اپوزیشن ارکان بائیکاٹ کرکے سینیٹ سے واک آٹ کرگئے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں کھڑے ہو گئے۔
ادھر جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ کرنیوالے کیخلاف کارروائی ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے۔


