سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ27ویں آئینی ترمیم ملک کی ضرورت، جمہوریت و دفاع مضبوط ہوگا، یہ منظور ہو چکی اب 28ویں کی تیاری کی جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 27ویں ترمیم پاس ہوگئی ہے، وزیر اعظم نے جمہوری روایت کے تحت انتہائی اچھا اور زبردست اقدام کیا ہے، میں ان کی قدر کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم پاس ہوچکی اب اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم ملک کی ضرورت تھی اس سے جمہوریت و دفاع مضبوط ہوگا۔
خیبر پختونخوا کے نام تبدیلی بارے پیش کردہ ترمیم کے سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا جبکہ مولانا فضل الرحمن کی رضا مندی باہر سوات پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔


