منگل, نومبر 11, 2025
ہومپاکستانکراچی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پیپلزپارٹی کا کارکن جاں بحق، مقدمہ درج،...

کراچی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پیپلزپارٹی کا کارکن جاں بحق، مقدمہ درج، ایک مبینہ ملزم گرفتار

کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق رات گئے اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 11 یعقوب آباد شیشہ والی مسجد کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی نعش عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 23 سالہ محمد شعیب اقبال ولد محمد اقبال خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن اور پیپلز پارٹی کے کارکن و ٹائون چیئرمین مین اورنگی ٹائون حاجی جمیل ضیا کی شومل میڈیا ٹیم کا ممبر تھا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنماء عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ ایک سیاسی قتل ہے ہم جانتے ہیں اسے کس نے قتل کیا ہے، ملزمان کوجلد قانون کی گرفت میں لاکر عدالتوں سے سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت شعیب اپنے گھر جا رہا تھا کہ گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے ٹارگٹ کر کے فائرنگ کی ،گولی مقتول کے سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ رقم کے لین دین کا تنازع معلوم ہوتا ہے، مقتول نے اپنے علاقے کے ایک لڑکے سے آلٹو کار خریدی تھی، جس کی تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی جانی تھی۔ پولیس کے مطابق ایک گھرپر چھاپہ مار کر ندیم نامی لڑکے کو حراست میں لیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!