پیر, نومبر 10, 2025
ہومانٹرنیشنلبحرین اپنی سیاحت کے فروغ کیلئے چین کو ایک اہم مارکیٹ...

بحرین اپنی سیاحت کے فروغ کیلئے چین کو ایک اہم مارکیٹ سمجھتا ہے، وزیر سیاحت

ریاض(شِنہوا)بحرین کی وزیر سیاحت فاطمہ بنت جعفر السیرافی نے کہا ہے کہ بحرین چین کو اپنی اہم سیاحتی مارکیٹوں میں سے ایک سمجھتا ہے، کیونکہ سلطنت اپنے سیاحت کے شعبے کو متنوع بنانے اور پھیلانے کا ہدف رکھتی ہے۔

السیرافی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی برائے سیاحت کے جاری 26 ویں اجلاس کے موقع پر شِنہوا سے گفتگو میں بحرین اور چین کے بڑھتے ہوئے سیاحتی تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کی قومی ایئر لائن گلف ایئر کی جانب سے چین کے گوانگ ژو اور شنگھائی کے لئے شروع کی گئی براہ راست پروازوں نے 2025 کے پہلے 9 مہینوں میں چینی سیاحوں کی تعداد کو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 40 فیصد سے زائد بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین چین کے وسیع بیرون ملک سیاحت کے امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ سلطنت نے پچھلے ماہ گوانگ ژو اور شنگھائی میں تعارفی روڈ شوز کا انعقاد کیا اور مقامی ہوٹلوں کے لئے تربیتی پروگرام بھی چلائے تاکہ وہ چینی سیاحوں کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چینی سیاحوں کی منفرد ترجیحات ہیں اور ہم نے چین میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بحرین مکمل طور پر ‘چین کے لئے تیار’ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کا اقتصادی ترقیاتی بورڈ چینی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہے، خاص طور پر سیاحت کے شعبے میں، جو وسیع دوطرفہ اقتصادی تعاون کا حصہ ہے۔

اس سال کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی برائے سیاحت جو "مصنوعی ذہانت سے چلائی جانے والی سیاحت: مستقبل کی نئی تعریف” کے موضوع کے تحت 7 تا 11 نومبر منعقد ہو رہی ہے، کے بارے میں بات کرتے ہوئے السیرافی نے کہا کہ یہ تقریب سعودی عرب، بحرین اور ہمسایہ ممالک کے لئے اپنے سیاحتی ترقیاتی اقدامات پیش کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے۔

ٹیکنالوجی کی ترقی کے حوالے سے السیرافی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سیاحت میں، چاہے بحرین میں ہو یا عالمی سطح پر، ایک لازمی جزو بنتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت مقامات کے فروغ اور مزید سیاحوں کو متوجہ کرنے میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!