بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2024 میں جاری کردہ ایک اعلامیے کی ایک شق پر عملدرآمد معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جو امریکہ کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمدات کے کنٹرول سے متعلق ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلامیہ نمبر 46 کی دوسری شق کی معطلی موثر ہوگئی ہے اور یہ 27 نومبر 2026 تک برقرار رہے گی۔
معطل کی گئی شق کے مطابق امریکہ کو گیلیم، جرمینیم، اینیٹمونی اور انتہائی سخت مواد سے متعلق دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد اصولی طور پر ممنوع تھی جبکہ گریفائٹ سے متعلق دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمدات کے لئے آخری صارفین اور استعمال کے مقاصد پر زیادہ سخت جانچ پڑتال کی جانی تھی۔



