پیر, نومبر 10, 2025
ہومپاکستانپنجاب میں سموگ کاراج، لاہورمیںایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا

پنجاب میں سموگ کاراج، لاہورمیںایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا

صوبہ پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار ہے جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کی فضا مسلسل آلودہ ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا اور مجموعی شرح 275 ریکارڈ کی گئی ہے۔

راوی روڈ پر آلودگی کی شرح 302، لوئر مال 515، اقبال ٹان 517، ساندہ روڈ 497، ایف سی کالج میں 466 اور صدر کینٹ میں 437 ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ فیصل آباد میں اے کیو آئی 410 اور ملتان میں 367 تک جا پہنچا ہے۔

ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بڑھتی آلودگی شہریوں کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں سموگ و ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

یکم سے 8 نومبر تک لاہور میں 4184 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ و دھواں چھوڑنے والی 877 گاڑیوں کے چالان اور 288 گاڑیاں بند کی گئیں جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کرنے پر 671 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے کے جرمانے عائد ہوئے، خلاف ورزیوں پر اب تک 255 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ 208 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!