پیر, نومبر 10, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنی کی ترمیمی شق، شہباز شریف کی...

وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنی کی ترمیمی شق، شہباز شریف کی شق واپس لینے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک اور تہلکہ خیز اقدام، 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے سے فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کئے گئے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ انکی پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے جو ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی ہے وہ شق کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل ہی نہیں تھی۔

انکا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم یقینا قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے اسلئے میں اپنے سینیٹرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ ترمیم کے مسودے سے یہ شق واپس لیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!