ملک میں قومی ایئر لائنز کی انتظامیہ اور ائیر کرافٹ انجینئرز کے درمیان جاری تنازع کے سبب فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے، چھ روز کے دوران پی آئی اے کی درجنوں پروازیں منسوخ اور سو سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے الزام لگایا ہے کہ ائیر کرافٹ انجینئرز قومی ائیرلائن کی نجکاری کیخلاف ہیں اور حکومتی کوششوں کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں جبکہ سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کا موقف ہے کہ وہ نجکاری کیخلاف نہیں مگر مذاکرات کیلئے انتظامیہ نے اب تک رابطہ ہی نہیں کیا۔


