وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسلم امہ نے عالم اسلام کیخلاف جاری لڑائی میں اتحاد کا مظاہرہ نہ کیا تو پھر ہمارے حالات بھی غزہ اور مقبوضہ کشمیر سے مختلف نہیں ہونگے۔
سیالکوٹ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آج ملک بھر میں مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش تو منایا جا رہا ہے مگریہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے انکا پیغام بھلا دیا ہے ، علامہ اقبال کا کلام ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا۔
وزیر دفاع نے شکوہ کیا کہ امت مسلمہ اس وقت بھٹکی ہوئی ہے، غزہ سے کشمیر تک ہر جگہ مسلمانوں پرظلم ہو رہا ہے مگر ہمیں فرق ہی نہیں پڑتا، اللہ تعالی ہمیں ہمت اور طاقت دے کہ ہم مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں، مظلوموں کے کیلئے آواز بلند کر سکیں اور لڑ سکیں۔
انکا کہنا تھا اگر ہم اپنی اپنی مملکتیں بچاتے رہے اور ملکر نہ لڑے تو ہماری باری بھی آئیگی اورباری باری ہم سب مشکل میں مبتلا ہوں گے۔


