پیر, نومبر 10, 2025
ہومتازہ ترینیانگون میں چینی پیپر کٹنگ فن پاروں کی دلکش نمائش

یانگون میں چینی پیپر کٹنگ فن پاروں کی دلکش نمائش

بدھ کے روز میانمار کے شہر یانگون میں واقع چین کے ثقافتی مرکز میں روایتی چینی کاغذی نقش و نگار (پیپر کٹنگ) کی نمائش منعقد ہوئی ہے۔

اس موقع پر چینی فنکاروں کے تیار کردہ 60 سے زائد کاغذی فن پارے نمائش کے لئے پیش کئے گئے جبکہ ثقافتی مظاہروں، کوئز گیمز اور عملی تربیت کی ورکشاپس نے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔

تقریب کے دوران میانمار چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین یو تِن اُو نے کہا کہ یہ ثقافتی تبادلہ برادرانہ جذبے کے ساتھ منایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس تقریب پر واقعی فخر ہے اور امید ہے کہ چین اور میانمار کے تعلقات دیرپا رہیں گے۔

نمائش میں شریک مہمانوں نے چینی پیپر کٹنگ بنانے، پیکنگ اوپرا کے ماسک رنگنے اور روایتی میانمار لالٹینیں تیار کرنے کا لطف بھی اٹھایا۔

نمائش میں 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی ہے۔

یانگون، میانمار سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

یانگون میں چینی پیپر کٹنگ نمائش کی رنگا رنگ تقریب

نمائش کا اہتمام چین کلچرل سینٹر میں کیا گیا

چینی فنکاروں کے 60 سے زائد فن پارے پیش کئے گئے

کاغذی نقش و نگار نے شرکا کو خوب متاثر کیا

ثقافتی مظاہرے، کوئز گیمز اور ورکشاپس نے تقریب کو جاذبِ نظر بنایا

یو تِن اُو کے مطابق یہ تبادلہ برادرانہ جذبے کی علامت ہے

مہمانوں نے چینی پیپر کٹنگ بنانے کا تجربہ حاصل کیا

بچوں اور خواتین نے پیکنگ اوپرا ماسک رنگے

میانمار کی روایتی لالٹین بنانے کی سرگرمی بھی ایونٹ کا حصہ تھی

تقریب میں 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!