برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کرنیوالی امریکی اداکارہ میگھن مارکل ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں قدم جمانے کیلئے پر تول رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل 8 برس بعد ایمیزون ایم جی ایم سٹوڈیوز کی فلم کلوز پرسنل فرینڈز سے واپسی کر رہی ہیں جس میں اپنی شخصیت سے ملتا جلتا کردار ادا کر رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچز آف سسیکس کو کیلیفورنیا کے شہر پاساڈینا میں فلم کے سیٹ پر دیکھا گیا۔
فلم میں بری لارسن، للی کولنز، جیک کوائیڈ اور ہنری گولڈنگ جیسے معروف فنکار بھی شامل ہیں تاہم فلم کی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔


