اتوار, نومبر 9, 2025
ہومپاکستانخیبرپختونخوا حکومت کا 9،10 مئی سانحات کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل...

خیبرپختونخوا حکومت کا 9،10 مئی سانحات کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے 9اور10مئی سانحات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 9اور 10ء مئی سانحات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو خط بھی لکھا تھا تاہم انکوائری نہ ہو سکی، حکومتی ذرائع کے مطابق تحقیقات کیلئے سابق بیوروکریٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 12 نومبر کو ہونیوالے امن جرگے کے فیصلوں کو بھی قانونی تحفظ دینے کیلئے کابینہ اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ کی صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد اسے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!