کراچی میں ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نیٹی جیٹی پل موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جارہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے ٹریلر نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، ریسکیو حکام نے متوفی کی نعش اور زخمی کو فورا ہسپتال کردیا۔
دوسری جانب پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے کر فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔


