لاہور میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جناح ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 11سالہ حسن سعید، 14سالہ علینہ سعید، 13سالہ عرفہ سعید اور 37سالہ ثمینہ سعید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ بیسمنٹ میں لیکیج کے باعث گیس بھرنے سے ہوا، مکمل معائنہ کر کے گھر کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔


