ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کی مصروفیات، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

وزیراعظم کی مصروفیات، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی۔

ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم پر وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان وفد سے ملاقات میں بلدیاتی مسودے کو 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243میں تبدیلی کے سوا تمام نکات مسترد کر دیئے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!