فیصل آباد پولیس نے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پشاور سے فیصل آباد جاتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے سانحہ 9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ صاحبزادہ حامد رضاکو گرفتار کر کے فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا۔
فیصل آباد پولیس نے جمعہ کی صبح انہیں اے ٹی سی عدالت پیش کیا اور عدالتی احکامات پر انہیں فیصل آباد سنٹرل جیل منتقل کردیا ۔


