جمعہ, نومبر 7, 2025
ہومLatestسندھ ہائیکورٹ، نجی سوسائٹی کے 650 متاثرین کو پلاٹس نہ ملنے پر...

سندھ ہائیکورٹ، نجی سوسائٹی کے 650 متاثرین کو پلاٹس نہ ملنے پر اظہار برہمی

سندھ ہائیکورٹ نے سکیم 33 کی نجی سوسائٹی کے 650 متاثرین کو پلاٹس نہ ملنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے واضح کیا ہے کہ آئندہ سماعت تک متاثرین کو پلاٹس کا قبضہ نہ ملا تو ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لے لی جائیگی۔

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں کیس پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے متاثرین کو پلاٹ نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ افسوس ہے متاثرین کا کیس سات سالوں سے زیر التوا ہے، 2020ء میں کہا گیا تھا کہ متاثرین کو پلاٹس فراہم کئے جائیں گے لیکن پانچ سال گزر جانے کے باوجود وہ اب تک اپنے پلاٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ متاثرین میں عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جو چاہتے ہیں کہ ان کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو۔

عدالت نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت تک متاثرین کو پلاٹس کا قبضہ نہ ملا تو ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لے لی جائے گی۔

بعد ازاں کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی جائیگی۔

China space exploration VLBI. network Radio telescope-Xinhua 27-12-2024
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!