رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے 27ویں آئینی ترمیم پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔
جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے اقتدار پر قابض دو سیاسی جماعتیں پورے ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتیں، آئینی ترامیم کو ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہئے مگر موجودہ حکومت ان ترامیم کے ذریعے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سمیت تمام ترامیم صوبوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے لائی جانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیم کے نتیجے میں صوبائی حقوق کی پامالی کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے، واضح کردیں صوبائی خودمختاری و حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔


