پیر, جون 9, 2025
ہومLatestپی ایس ایل کا دوبارہ آغازکل ہوگا ،شکیب الحسن کی 8 برس...

پی ایس ایل کا دوبارہ آغازکل ہوگا ،شکیب الحسن کی 8 برس بعد واپسی متوقع

 لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے بقیہ میچز میں بنگلادیش کے سابق کپتان اور اسٹار آل رانڈر شکیب الحسن کی واپسی کا امکان ہے۔لاہور قلندرز کے ایک سینئر عہدیدار نے شکیب الحسن کو سائن کرنے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم ابھی باضابطہ طور پر کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔

37 سالہ شکیب اس سے قبل پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے لیے کھیل چکے ہیں۔ وہ 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ کا حصہ تھے جبکہ اس سے پہلے 2016 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہو رہا ہے جبکہ 25 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ ہوگا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!