فیصل آباد،دوستی نہ کرنے پر لڑکے کی فائرنگ سے دو لڑکیاں زخمی، خود کو بھی گولی مار دی

فیصل آباد: فیصل میں ایک لڑکے نے دوستی نہ کرنے پر دو لڑکیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا جبکہ خود کو بھی گولی مار لی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد میں فیکٹری ملازم شیراز نے دوستی نہ کرنے پر طیش میں آ کر دو لڑکیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی، تینوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق علشبہ اور آمنہ ایک فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی جس میں ملزم شیراز بھی ملازمت کرتا تھا، ملزم نے دونوں لڑکیوں کو دوستی پر مجبور کیا تاہم انہوں نے انکار کردیا جس پر ملزم نے طیش میں آ کر نور فاطمہ چوک پر کھڑی دونوں لڑکیوں کو گولی مار کر خود کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts