برطانیہ: برطانیہ میں 8 نوجوان لڑکیوں سے جنسی زیادتی میں ملوث 24 درندہ صفت افراد کو مجموعی طور پر 346 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔لیڈز کراؤن کورٹ نے جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سزاسنائی، جنسی زیادتیوں، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے واقعات انگلینڈ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں 1999 سے 2012 کے دوران پیش آئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر عائد پابندی اب اٹھا دی گئی، جن افراد کو سزا سنائی گئی ہے ان میں سرفراز ریاض کو 15برس، ظفر اقبال کو 17 برس، ناصر اقبال کو 10 برس، توصیف حنیف کو ساڑھے 9 برس، علی شاہ کو 10 برس، محسن نادات کو ساڑھے 7 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اس کے علاوہ محمد چھوٹیا کو 17 برس، بلال پٹیل کو 13 برس، آصف کو 24 برس، سرفراز مناف کو ساڑھے 4 برس، محمد ناظم کو ساڑھے 7 برس عامر کو 8 برس، خرم رزاق کو 22 برس، ناصر کو 18 برس، ظفر قیوم کو 30 برس، مائیکل برنک شاہ کو 8 برس اور عمران مہربان کو 13 برس قید کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح سارا کوتیاسین کو 15 برس، انصار قیوم کو 20 برس، جبار قیوم کو 13 برس، محمد عمران کو 15 برس، سلیم ناصر کو 19 برس، عرفان خان کو 12برس اور عمر فاروق کو 18 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days