کراچی: پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ میں خاندان کیلئے اپنے کیریئر کی قربانی دی، اس پر مجھے فخر ہے۔ ایک ٹی وی شو میں فضیلہ قاضی نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ میں نے ایک نئے ٹی وی چینل میں نوکری شروع کی تھی اور کئی دیگر اداکار بھی وہاں کام کر رہے تھے، اگر میں وہ نوکری نہ چھوڑتی تو شاید آج میں بہت زیادہ کامیاب ہوتی لیکن میرے شوہر قیصر چاہتے تھے کہ میں یہ چھوڑ دوں، وہ کہتے تھے کہ جب میں گھر آتا ہوں تو خود کو یتیم محسوس کرتا ہوں کیونکہ گھر میں عورت موجود نہیں ہوتی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صرف شوہر کی خواہش پر نہیں بلکہ میری اپنی اندرونی خواہش بھی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ میں خود چاہتی تھی کہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاروں، ایک خوبصورت گھر بناں، ڈائجسٹ پڑھنے کا شوق بھی مجھے اس طرف لے آیا، اگر ایک خاتون خانہ مطمئن ہے، تو سمجھیں کہ وہ واقعی زندگی سے مطمئن ہے۔