بدھ, مئی 14, 2025
ہومLatestسیاسی، اقتصادی و قومی سلامتی کو درپیش بحرانوں میں قومی کانفرنس ناگزیر...

سیاسی، اقتصادی و قومی سلامتی کو درپیش بحرانوں میں قومی کانفرنس ناگزیر ہے، لیاقت بلوچ

لاہور: جماعت اسلامی نے سیاسی، اقتصادی و قومی سلامتی کو درپیش بحرانوں میں قومی کانفرنس ناگزیر قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آمدہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، پاک بھارت جنگی معرکے میں امریکہ و مغرب کے اسلحہ کی برتری ختم ہو گئی ہے۔

جاری بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تحریک قرار دینا یو این چارٹر کے خلاف ہے، پہلگام کے جھوٹ سے بھارت کی انتخابی جیت کیلئے جنگی حکمت عملی ناکام ہوئی۔انہوں نے ہا کہ پاک بھارت جنگی معرکے میں امریکہ اور مغرب کے اسلحہ کی برتری قائم نہیں رہی۔

لیاقت بلوچ نے سیاسی، اقتصادی اور قومی سلامتی کو درپیش بحرانوں میں قومی کانفرنس ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!