خیبر، سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، پولیس پر حملوں ،طلبہ کے اغواء میں ملوث مطلوب دہشتگرد ہلاک

خیبر: خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغواء میں ملوث مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغواء میں ملوث مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4طلبہ کو اغوا کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی، دہشت گرد نے چاروں طلبہ کو افغانستان منتقل کیا جن میں سے 2کو افغانستان ہی میں دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔سی پی او نے بتایا کہ ایک طالب علم کو افغانستان سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز نے پکڑا لیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد عظمت کے سرکی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوثا تھا، دہشت گرد کے حملے سے خیبر میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts