لاہور: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے ملک میں جاری سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی قیادت، کارکنان اور قوم افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔
ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے عوام کے نام جاری ایک خط میں کہا ہے کہ بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی قیادت، کارکنان اور قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی ہے ۔