پیر, مئی 12, 2025
ہومLatestچین کی طبی امداد زلزلہ سے متاثرہ میانمار کی مدد کر رہی...

چین کی طبی امداد زلزلہ سے متاثرہ میانمار کی مدد کر رہی ہے، صحت اہلکار

منڈالے، میانمار (شِنہوا) میانمار میں 7.9 شدت کے زلزلے کے بعد چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت عامہ کی امداد نفسیاتی اور عملی طور پر انتہائی مددگار ثابت ہوئی ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں منڈالے میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنےوالی میانمار کی وزارت صحت کی وبائی امراض کے مرکزی شعبے کے ٹیم لیڈر وین ہلایئنگ پھیونے کہا کہ چینی طبی ٹیم منظم اور قابل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہاکہ چینی طبی ٹیم پانی اور مچھروں کی جانچ کر رہی ہے تاکہ ہمیں ممکنہ صحت کے خطرات کا جلد پتہ چل سکے اور احتیاطی تدابیر پر تعاون ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چینی طبی ٹیم کے ساتھ بنیادی طور پر زلزلے کے بعد پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے اور وبائی امراض سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔

ان میں خوراک کی صفائی، صاف پانی، ہاتھوں کی صفائی، صفائی ستھرائی سے متعلق معلومات کا تبادلہ اور مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی نگرانی شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!