اداکاری سے قبل سکول میں بچوں کے ڈائپر بدلتی تھی، کیارا ایڈوانی

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہاہے کہ اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر بدلتی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا کہ اداکاری سے قبل والدہ کے نرسری سکول میں بطور ملازم کام کیا کرتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہپری نرسری سکول میں کام کے دوران میری ذمہ داریوں میں چھوٹے بچوں کو نظمیں پڑھانا، ضروریات پورا کرنا اور ڈائپر تبدیل کرنا شامل تھا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کبیر میں حاملہ لڑکی بننے میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیوں کہ والدہ کے سکول میں بچوں کے ساتھ کافی وقت گزار چکی تھی۔

Author