جمعہ, مئی 9, 2025
ہومLatestہواوے ہارمنی او ایس سے چلنے والا پہلا کمپیوٹر متعارف کروانے کے...

ہواوے ہارمنی او ایس سے چلنے والا پہلا کمپیوٹر متعارف کروانے کے لئے تیار

شین زین(شِنہوا)چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ہارمنی او ایس آپریٹنگ سسٹم سے چلنے والے پرسنل کمپیوٹرز (پی سی) کا پہلا ورژن  19 مئی کو متعارف کرائے گا۔

 ہواوے کے ہارمنی او ایس  ایکو سسٹم میں یہ آمدہ ریلیز ایک اہم توسیع کی علامت ہے جو پہلے ہی اس کے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کو چلا رہی ہے۔

ہواوے عوام کے لئے ملک کے پہلے مقامی آپریٹنگ سسٹم سے لیس کمپیوٹرز متعارف کرکے پی سی مارکیٹ میں مائیکروسافٹ کے ونڈوز اور ایپل کے میک او ایس کے عرصہ دراز سے جاری غلبے کا مقابلہ کرے گا۔

ہواوے کے ہارمنی او ایس سے چلنے والے کمپیوٹرز 5 برس کی تحقیق و ترقی کا نتیجہ ہیں۔ کمپنی اس بات پر زور دیتی ہے کہ اس نظام میں محفوظ رسائی کاطریقہ کار اور خفیہ ڈیٹا شیئرنگ کے لئے ایک وقف سکیورٹی چپ سمیت مضبوط سکیورٹی خصوصیات شامل ہیں۔

 ہواوے کا کہنا ہے کہ نئے کمپیوٹرز صارفین کو ہواوے کے مختلف ڈیوائسز کے درمیان با آسانی رابطہ قائم کرنے کی سہولت دیں گے جس سے وہ ایک کی بورڈ اور ماؤس کی مدد سے اپنے فون، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر کی اسکرینز کو کنٹرول کر سکیں گے اور ان کے درمیان آسانی سے منتقل ہو سکیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!