جمعہ, مئی 9, 2025
ہومChinaچینی اور روسی عوام کا عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں کردار ناقابل...

چینی اور روسی عوام کا عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں کردار ناقابل فراموش ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین-روس عوامی اور ثقافتی تبادلے کی تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے ۔ تقریب کا انعقاد چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں کیا گیا۔

شی نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ 80 برس قبل چینی  اور روسی عوام نے ملکر عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کے لئے  ناقابل فراموش تاریخی کردار ادا کیا اور خون سے نہ ٹوٹنے والی عظیم دوستی قائم کی جس نے دوطرفہ تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی کے لئے  ایک مضبوط بنیاد رکھی۔

شی نے کہا کہ 80 برس بعد دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے چین-روس تعلقات نے نئی توانائی حاصل کی ہے اور بڑے ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نیا نمونہ تشکیل دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عوامی اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانا باہمی مفاہمت کو بڑھانے، اچھی ہمسائیگی اور دوستی کے  فروغ اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں سماجی اور عوامی تعاون کو مستحکم کرنے میں  بہت دور رس اہمیت کا حامل ہے۔

چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ  دونوں ممالک کے میڈیا ادارے مشترکہ مشن کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے ہاتھ ملائیں گے اور گرمجوشی اور انکساری سے عوامی اور ثقافتی تبادلے کریں گے جو لوگوں کے دلوں کو جوڑدیں تاکہ دونوں اطراف کی عوام کے درمیان باہمی مفاہمت و محبت میں نئی روح پھونکی جا سکے اور نئے دور کے لئے  تعاون کے  حوالے سےچین-روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے قیام میں نیا کردار ادا کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!