اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلیوں کے 16حلقوں میں ضمنی انتخابات (آج) ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 5اور 16صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی حلقوں میں انتخابات (آج) 21 اپریل کو ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 12صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 174امیدوار میدان میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 40 لاکھ 44ہزار 552ہے ،پنجاب میں 2ہزار 601پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے 2صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 14 لاکھ 71ہزار ووٹرز ہیں اور یہاں 49امیدوار میدان میں ہیں جس کیلئے 892 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 139 حساس ہیں۔سندھ میں این اے 196میں 2امیدوار میدان میں ہیں،یہاں 4لاکھ 23ہزار 781ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، یہاں قائم303پولنگ سٹیشنز میں سے 158حساس قرار دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں 2صوبائی حلقوں 20اور 22میں ضمنی الیکشن ہوگا، حلقوں کے 3لاکھ 96ہزار 246ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، یہاں354پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں پی بی 50قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ بھی (آج) ہی ہوگی ۔ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے جن 5حلقوں میں الیکشن ہورہا ہے ان میں این اے 8باجوڑ، این اے 44ڈی آئی خان، این اے 119لاہور، این اے 132قصور اور این اے 196قمبر شہداد کوٹ شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے وقت پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گی۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days