جمعہ, مئی 9, 2025
ہومLatestچین اور روس اقوام متحدہ کے اختیارات اور ترقی پذیر ممالک کے...

چین اور روس اقوام متحدہ کے اختیارات اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا دفاع کریں گے، چینی صدر

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اقوام متحدہ کے اختیار اور حیثیت کے تحفظ کے لئے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے اور یکطرفہ اقدامات اور بدمعاشی کا سامنا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت میں شی کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین دنیا کے 2 بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے خصوصی ذمہ داری نبھانے کے لئے روس کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔

انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر دوسری جنگ عظیم سے متعلق درست تاریخی نکتہ نگاہ، ایک مساوی،منظم کثیر قطبی دنیا اور عالمی سطح پر مفید اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ بدھ کے روز روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے۔ وہ سوویت یونین کی عظیم محب وطن جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!