جمعہ, مئی 9, 2025
ہومLatestبھارت صورتحال سنگین بنائے جارہا، تنازع مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا...

بھارت صورتحال سنگین بنائے جارہا، تنازع مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے ، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت صورتحال سنگین بنائے جارہاہے، تنازع مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے ،کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے مزید اقدامات کا خیر مقدم کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں پاکستان مکمل جنگ کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مزید حملے نہ کرے،آزادانہ تحقیقات پراتفاق کرے تو پاکستان مزید اقدامات سے گریز کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے مزید اقدامات کا خیر مقدم کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!