راولپنڈی: پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز گرا دیئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت 6 ،7مئی کے بزدلانہ حملے میں 5جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے،اب تک پاکستان 25اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے، افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے عزائم خاک میں ملا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ہیروپ ڈرون اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ایم بی ٹی میزائل ڈویژن کا تیار کردہ ہے جو 35ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔