جمعرات, مئی 8, 2025
ہومBusiness & Financeچین میں یوم مئی تعطیلات کے دوران وی اے ٹی انوائس ڈیٹا...

چین میں یوم مئی تعطیلات کے دوران وی اے ٹی انوائس ڈیٹا سےمضبوط کھپت کی عکاسی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حال ہی میں ختم ہونے والی یوم مئی تعطیلات کے دوران دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں صارفین میں خرچ کرنے  کی مضبوط صلاحیت کی نشاندہی ہوئی ہے۔

چین کی ریاستی ٹیکس انتظامیہ کے جاری کردہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس(وی اے ٹی) انوائس اعداد و شمار کے مطابق  پیر کو ختم ہونےوالی 5 روزہ تعطیلات کے دوران صارفین سے متعلق صنعتوں کی فروخت میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکس انتظامیہ نے بتایا کہ ملک میں اشیا تبادلہ پروگرام نے گھریلو مصنوعات اور مواصلاتی آلات کی فروخت کو فروغ دیا ہے۔ گھریلو سامان اور زیورات کی خریداری میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جبکہ حسب ضرورت سفری خدمات نے زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کیا۔

خاص کر ریفریجریٹرز اور واشنگ مشینوں سمیت گھریلومنصوعات کی خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی تعطیلات کے اعدادوشمار کے مقابلے میں 169.8 فیصد اضافہ ہوا ۔

ٹی وی جیسی آڈیو ویژول مصنوعات کی فروخت میں 153.1 فیصد اضافہ ہوا اور اسمارٹ فونز جیسے مواصلاتی آلات کی فروخت 118 فیصد بڑھی۔

اعداد و شمار کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث تعطیلات کے دوران زیورات کی مصنوعات کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 14.4 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!