لاہور: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی بارش میں بھیگتے ہوئے مداحوں سے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔یہ ویڈیو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 10 کے 24ویں میچ کی ہے، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر ہوا تھا۔
تاہم اس موقع پر اسٹیڈیم میں شائقین کو اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کا موقع مل گیا۔کنگز اور قلندرز کے میچ کے موقع پر اسٹیڈیم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعیدکی آنے والی فلم لو گرو کا ٹریلر لانچ کیا گیا۔ شایقین فلم کا ٹریلر اور بارش میں ماہرہ خان سے خوش گپیاں لگا کر محظوظ ہوئے۔ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لو گرو عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی ہے۔