ہومانٹرنیشنل اسرائیل کے غزہ پردو فضائی حملے،مزید 19 افراد شہید ، 14 زخمی

 اسرائیل کے غزہ پردو فضائی حملے،مزید 19 افراد شہید ، 14 زخمی

غزہ: اسرائیل کے غزہ کے شمال میں دو فضائی حملوں میں 19 افراد شہید اور 14 زخمی ہو گئے ۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال کے مطابق پیر کو علی الصبح غزہ شہر کے شمال مغرب میں تین اپارٹمنٹس پر اسرائیلی حملے کے بعد ہماری ٹیموں کو 15 شہدا اور 10 زخمی ملے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ شمال مغرب میں بیت لاہیا شہر میں ایک مکان پر حملے میں چار دیگر افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔دوسری جانب غزہ میں امداد کی بندش سے غذائی بحران شدید ہوگیا اور فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق بے بی فارمولا دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں