لاہور: پاکستان کی مشہور اداکارہ یمنی زیدی نے چھٹا لکس اسٹائل ایوارڈ جیت لیا۔اس کامیابی کے بعد یمنی زیدی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم، ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی،اسد قریشی اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے معاون اداکار وہاج علی کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میراب کے ساتھ مرتثم کی موجودگی نے اس کردار کو مکمل کیا، وہاج کا شکریہ کہ اس نے مرتثم کی صورت میں اتنی خوبصورتی سے میراب کا ساتھ نبھایا۔