ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش میں ایک چینی کمپنی نے راج شاہی میں سطح زمین کاپانی صاف کرنے کا منصوبہ باضابطہ طور پر شروع کردیا۔
32کروڑ 50لاکھ امریکی ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ یہ منصوبہ ہونان کنسٹرکشن انویسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ماتحت ہونان کنسٹرکشن انجینئرنگ گروپ (ایچ سی ای جی) نے شروع کیا۔
ایچ سی ای جی کی انٹرنیشنل برانچ کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر شو ژو کے مطابق اس منصوبے کے تحت بنگلہ دیش کے ایک بڑے دریا پدما سے پانی حاصل کیا جائے گا تاکہ اسے ٹریٹمنٹ پلانٹ میں صاف کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد یہ راج شاہی شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو روزانہ تقریباً 2 لاکھ مکعب میٹر پینے کا صاف پانی فراہم کرے گا، جس سے زیر زمین پانی پر انحصار کم کرنے اور گھریلو اور صنعتی پانی کی فراہمی کے مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی۔
وزارت خزانہ کے ماتحت اقتصادی تعلقات ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالقادر نے کہا کہ یہ نہ صرف بنیادی شہری سہولت کا منصوبہ ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اہم ہے۔
بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین نے کہا کہ چین ہمیشہ بنگلہ دیش کا سب سے قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار اور اس کی جدت کے عمل میں ثابت قدم ساتھی رہا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link