بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ دا شنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یکم مئی سے 5 مئی تک جاری رہنے والی 5 روزہ یوم مئی تعطیلات کے دوران 7لاکھ 14 ہزار مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے ۔اس دوران 4 ہزار687 پروازوں کی آمدورفت ہوگی جو گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 8.1 فیصد اور 5.7 فیصد اضافہ ہے۔
ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد سے اس مدت کےلئے ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔
تعطیلات کے دوران ہوائی اڈے کے راستے87 ہزار سرحد پار مسافروں کی آمد و رفت ہوگی جو یومیہ اوسطاً 17 ہزار400 آمدورفت ہے۔
سفر کا پہلا عروج یکم مئی کو متوقع ہے،اس روز 989 پروازیں شیڈول ہیں جن سے 1لاکھ56ہزار مسافروں کی آمدورفت ہوگی ۔ واپسی کے سفر کا عروج 5 مئی کو متوقع ہے ۔اس روز 988 پروازوں سے 1لاکھ58ہزارمسافروں کی آمدورفت کی توقع کی جارہی ہے۔
ملکی سطح پر دریائے یانگسی طاس اور دریائے پرل طاس سمیت بیجنگ کو بڑے شہری مراکز سے منسلک کرنے والے روٹس پر مسافروں کا رش متوقع ہے۔
ہائیکو، شی آن اور ہاربن جیسے مقبول مقامات پر بھی نمایاں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔
