جمعرات, مئی 1, 2025
ہومLatestعالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ، اے آئی ،آئی ٹی...

عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ، اے آئی ،آئی ٹی پاکستانی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن ناگزیرقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اے آئی ،آئی ٹی پاکستانی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے،ڈیجیٹل پالیسی ایجنڈا میں ابھرتی معیشتوں کیلئے فعال کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان میں پائیدار و منافع بخش ترقی کیلئے ماحول سازگار ،بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام مندوبین کو کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں، ڈی ایف ڈی آئی فورم پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پا رہی ہے، ترقی کیلئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، عالمی منڈی تک رسائی کیلئے بھی ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی پاکستانی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے، پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ماہرین اور نوجوان ڈیجیٹل فورس موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ ڈیجیٹائزیشن کے فروغ بارے نمایاں قانون سازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار و منافع بخش ترقی کیلئے ماحول سازگار ،بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل پالیسی ایجنڈا میں ابھرتی معیشتوں کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد سے مفید نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!