کوہاٹ، چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
شہید پولیس اہلکاروں میں امجد، جنید اور وقار شامل ہیں، حملے میں لکی مروت کا رہائشی نور محمد بھی شہید ہوا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہاڑی علاقے کے قریب چھپے ہوئے ہیں، انہیں جلد ختم کر دیا جائے گا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts