اتوار, اپریل 27, 2025
ہومLatestشِنہوا نیوز ایجنسی نے گنی بساؤ میں شاخ قائم کردی

شِنہوا نیوز ایجنسی نے گنی بساؤ میں شاخ قائم کردی

بساؤ(شِنہوا)چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا نے گنی-بساؤ کی حکومت کی اجازت سے اپنی بساؤ شاخ کا افتتاح کر دیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گنی-بساؤ میں چین کے سفیر یانگ رین ہو نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں صدر اُمارو سیسوکو ایمبالو کے چین کے سرکاری دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ اور صدر ایمبالو نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور عوامی روابط اور میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر اہم اتفاقِ رائے کیا جس نے صحافت کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے لئے تزویراتی رہنمائی فراہم کی۔

سفیر نے کہا کہ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے طور پر شِنہوا نے بساؤ میں شاخ قائم کرنے میں برتری حاصل کی جو دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کا اہم عملی قدم ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ یہ اقدام چین اور گنی-بساؤ کے درمیان ثقافتی اور عوامی تبادلوں کے فروغ، باہمی اعتماد بڑھانے اور روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

گنی-بساؤ کے وزیر سماجی روابط فلورنٹینو فرنانڈو ڈیاس نے کہا کہ ملک شِنہوا سمیت چینی میڈیا کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لئے مثبت اور کھلا رویہ رکھتا ہے اور بساؤ میں شِنہوا کے دفتر کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

افریقہ کے لئے شِنہوا کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر ینگ چھیانگ نے امید ظاہر کی کہ بساؤ شاخ گنی-بساؤ کی سماجی ترقی، عوامی زندگی اور چین-گنی-بساؤ تعاون کے ثمرات کو موثر انداز میں اجاگر کرے گی تاکہ افریقی ملک کی آواز چین اور دنیا بھر میں مزید سامعین تک پہنچ سکے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کا بساؤ دفتر اس کی 184ویں بیرون ملک شاخ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!