ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومLatestترک اور چینی کتب فروشوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کا آغاز

ترک اور چینی کتب فروشوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کا آغاز

استنبول (شِنہوا) ترکیہ کے ایک معروف اشاعتی ادارے کرمزی کیدی نے اپنے استنبول کے اسٹورز میں ایک خصوصی سیکشن کا افتتاح کیا ہےجس میں چینی ثقافت سے متعارف کرانے والی کتابیں رکھی گئی ہیں۔

یہ اقدام کرمزی کیدی اور چین کی سب سے بڑی کتابوں کی چین، شِنہوا بُک اسٹور کے درمیان شراکت داری کا حصہ ہے، جس کا مقصد ادب کے ذریعے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

کرمزی کیدی کے مالک ہالوک ہیپکون نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم نے اتفاق کیا ہےکہ دونوں بک اسٹور چینز کے درمیان  یہ شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان  ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے ہم نے اس سوچ کو کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔

شِنہوا بک اسٹور کے صدر دفتر میں  اسسٹنٹ جنرل منیجر یوآن ہو نے کرمزی کیدی کے ساتھ تعاون پر خوشی کا اظہار کیا ۔

 شِنہوا سے گفتگو میں ہو نے کہا کہ ہم نے مل کر یہاں ایک شِنہوا۔کرمزی کیدی چینی ثقافتی مرکز شروع کیا ہے تاکہ ترک قارئین ہماری کتابوں کے ذریعے ہماری ثقافت سے واقف ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین میں اپنے بک اسٹورز میں کرمزی کیدی کی موجودگی کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!