ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومLatestقاہرہ میں منعقدہ ہانگ تنگ فورم میں چینی جدیدیت کی عالمی اہمیت...

قاہرہ میں منعقدہ ہانگ تنگ فورم میں چینی جدیدیت کی عالمی اہمیت اجاگر

قاہرہ(شِنہوا)مصر کے دارالحکومت میں ایک فورم سے ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جدیدیت نہ صرف چینی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنا رہی ہے بلکہ عالمی سطح، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لئے مشترکہ ترقی کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

"ہانگ تنگ فورم قاہرہ مکالمہ: چینی جدیدیت، دنیا کے لئے قیمتی تجربہ” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں عرب لیگ، چینی اور مصری حکومتوں، تھنک ٹینکس، میڈیا اداروں اور نجی شعبے کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

فورم کا آغاز ایک افتتاحی اجلاس سے ہوا جہاں شرکاء نے جدیدیت کو آگے بڑھانے اور مشترکہ مستقبل کے حامل چین عرب معاشرے کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد ماہرین کی سربراہی میں 2 مکالمے ہوئے جن میں میڈیا اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ان مباحثوں کے دوران شرکاء نے چین کی جدیدیت کے راستے کی عالمی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور عالم جنوب کے نکتہ نظر سے اس کے اثرات کا تجزیہ کیا اور ترقی پذیر ممالک کے لئے اس کی مطابقت پر زور دیا۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصر کے سابق وزیراعظم عصام شرف نے کہا کہ چین نے جدیدیت کے ذریعے داخلی خوشحالی حاصل کی ہے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کو فروغ دے کر عالمی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

مصر میں چین کے سفیر اور عرب لیگ کے لئے نمائندے لیاؤ لی چھیانگ نے کہا کہ چین کی جدیدیت دنیا کی ترقی کے لئے ایک قابل قدر موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی عالمی امن وترقی کے لئے بین الاقوامی طاقتوں میں اضافہ ہے۔

چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ محصولات  کی غنڈہ گردی کے جواب میں چین نے نہ صرف اپنے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع کیا بلکہ بین الاقوامی برادری بالخصوص وسیع تر ترقی پذیر دنیا کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور عالمی شفافیت و انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے بھی اصولی موقف اختیار کیا ہے۔

مصری کونسل برائے امور خارجہ کے ڈائریکٹر عزت سعد نے کہا کہ چین کی جدیدیت اس مفروضے کو توڑتی ہے کہ جدیدیت کا سفر صرف مغربی راستے پر ہی چل کر طے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا ماڈل ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک متبادل پیش کرتا ہے اور تمام انسانیت کو جدید بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

اس فورم کی میزبانی شِنہوا نیوز ایجنسی مشرق وسطیٰ کے علاقائی دفتر، مصر میں چینی سفارتخانے، شِنہوا انسٹی ٹیوٹ، شِنہوا نیوز ایجنسی کے محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کے ریسرچ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!