اسلام آباد: پاکستان نے اننت ناگ حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہل گام میں حملے کے نتیجے میں 26سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔