اتوار, دسمبر 29, 2024
ہومUncategorizedچینی شہری ہوابازی کے شعبےکی نومبر کے دوران 2ہندسوں میں ترقی

چینی شہری ہوابازی کے شعبےکی نومبر کے دوران 2ہندسوں میں ترقی

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہری ہوابازی کے شعبے میں نومبر کے دوران توسیع ہوئی جس کے مطابق مسافر دوروں اور مال برداری کے شعبے میں گزشتہ سال کی نسبت 2 ہندسوں میں ترقی ہوئی ہے۔

چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ (سی اے اے سی) کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ چین کے شہری ہوابازی شعبے میں مجموعی نقل و حمل کا کاروباری حجم، مسافر دوروں ، مال اور ڈاک کی نقل و حمل کا حجم  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 20.5 فیصد، 15.2 فیصد اور 16.6 فیصد بڑھا۔

سی اے اے سی کے مطابق نومبر میں مسافر دورے5کروڑ 64 لاکھ30 ہزار تک پہنچ گئے جبکہ بین الاقوامی سفر نومبر 2019 میں رپورٹ کی گئی سطح 94.3 فیصد تک بحال  ہوگیا۔

سول ایوی ایشن مارکیٹ کی مال برداری کا حجم گزشتہ ماہ  8 لاکھ 37 ہزارٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 16.6 فیصد اضافہ  ظاہر کرتا ہے۔

سی اے اے سی نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی نقل و حمل کے کاروباری حجم، مسافر دوروں ، مال اور ڈاک کی نقل و حمل کےحجم نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 ہندسوں میں ترقی حاصل کی۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات