بدھ, اپریل 23, 2025
ہومLatestاسرائیل کے پٹی پر فضائی حملے،مزید 7 افراد شہید،متعدد زخمی

اسرائیل کے پٹی پر فضائی حملے،مزید 7 افراد شہید،متعدد زخمی

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل کے مطابق منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے علاوہ بیت لاہیا، بیت حانون اور خان یونس کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی حصے اور رفح میں دس سے زیادہ گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا میں فضائی حملے کے نتیجے میں بلدیہ کے زیر انتظام بلڈوزر اور دیگر ساز و سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ اسی طرح غزہ شہر میں الدرج، الشجاعیہ اور التفاح کے علاقوں پر اسرائیلی توپوں نے گولہ باری کی۔اسرائیلی حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ کی پٹی میں کم از کم 1827 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!