منگل, اپریل 22, 2025
ہومLatestکیمرون کے شہر یوں میں چینی زبان سیکھنے کا شوق بڑھ گیا

کیمرون کے شہر یوں میں چینی زبان سیکھنے کا شوق بڑھ گیا

یاؤنڈے (شِنہوا)کیمرون کے دارالحکومت یاؤنڈے کے مصروف ترین علاقہ میں چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی تیز ی سے بڑھ رہی ہے۔

نوسیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز کے ایک کلاس روم میں مینڈرن (معیاری چینی زبان) کے ابتدائی درجے کا کورس جاری ہے۔

آپ کیسے ہیں؟ آپ کا نام کیا ہے؟ ایک استاد نے چینی میں کہا، اسے دہرایا اور طلبا  کو سمجھانے کے لئے مختلف حرکات کا بھی سہارا لیا۔

ایشیائی ثقافتوں سے متاثر ہو کر زبان کے مرکز کے بانی سیلسٹن الیکسس نونو نے 2007 میں یاؤنڈے II یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے کر  مینڈرن سیکھنے کا اپنا سفر شروع کیا۔

45 سالہ نونو نے شِنہوا کو بتایا  کہ انہیں بچپن ہی سے چینی ثقافت سے لگاؤ  ہے،وہ  2007 میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے پہلے بیچ کا حصہ تھے۔ نونو نے انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کیا اور اعلیٰ تعلیم کے لئے چین چلے گئے تھے۔

چینی زبان کا کورس مکمل کرنے کے بعد  انہیں بے شمار مواقع ملے۔

نونو چاہتے تو مترجم کے طور پر اپنا مستقبل بنا سکتے تھے یا زبان کے شعبے سے آگے بڑھ کر دیگر میدانوں میں قدم جماسکتے تھے تاہم انہوں نے چینی زبان کو کیمرون کی عوام تک پہنچانے کا عزم کیا اور اسی مقصد کے تحت نوسیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز کی بنیاد رکھی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!